آشیانہ ریفرنس ،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اس سے معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا، احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی درخواستوں پر یکم نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

About The Author

Comments are closed.