عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی یا گرفتاری روک دی،ڈی جی اینٹی کرپشن طلب
فائل:فوٹو
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کاروائی اور گرفتاری سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن پر عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی یا گرفتاری روک دی ہے جبکہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے
سا بق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زمینوں میں خردبرد کے خلاف کاروائی اور گرفتاری سے روکنے کے لیئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ پہنچ گئے ۔جہاں عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کردی ۔
عدالت نے پٹیشن پر فوری سماعت کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی یا گرفتاری روک دی ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹا جاری کرتے ہوئے 8 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
پٹیشن میں پنجاب حکومت،ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا تھا پٹیشن میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن نے زمینوں میں مبینہ خورد برد کیس میں طلبی نوٹس جاری کیا ہے جو کہ درست نہیں اینٹی کرپشن نوٹس معطل کر کے گرفتاری سے روکا جائے۔
ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو جاری طلبی نوٹس معطل کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم دیدیا۔
Comments are closed.