نو مئی واقعات ، شیخ رشید احمد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
فائل:فوٹو
راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی واقعات کے مقدمہ میں ملزم نامزد کرنے کیخلاف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ استغاثہ کو آج ہی نوٹس دے کر شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں بھی 8 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسانحہ نو مئی کیس میں خصوصی عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہوگئے۔ دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید اپنے خلاف تھانہ وارث خان میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں نامزد نہیں تھے تاہم 5 اکتوبر کو بیان کے ذریعے ان کا نام شامل کیا گیا۔
شیخ رشید احمد کا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کیخلاف کوئی شواہد نہیں، محض سیاسی انتقام کے تحت نام شامل کیا گیا۔ جس پر سپیشل جج اعجاز آصف نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے تھا، شیخ صاحب آپ کی صحت ٹھیک ہے ؟ آپ آج کمزور نظر آرہے ہیں ۔اس پر شیخ رشید احمدنے کہا کہ میں چلے پر تھا اس دوران31 کلو وزن کم ہوا۔
بعدازاں عدالت نے استغاثہ کو آج ہی نوٹس دے کر شیخ رشید احمد کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کنفرم کر دی۔
Comments are closed.