مانسہرہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا
فوٹو : سوشل میڈیا
مانسہرہ: مانسہرہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کردیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ اگیا۔ انصاف کے ورکرز کنونشن کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم گزشہ روز ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے این او سی مسترد کردیا۔
ڈی سی مانسہرہ کے مطابق پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سیکورٹی کے پیش نظرمنسوخ کیا گیا ہے، تھانہ سٹی مانسہرہ نے سیکیورٹی کلئیرنس نہیں دی تھی جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے بھی تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو جلسہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگادیئے گئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے قافلوں کو منتشر کیا جا سکے.
پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے کنونشن کے لیے بنایا گیا اسٹیج بھی اکھاڑ دیا ہے اور جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی یہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ روز ڈی پی او اور ڈی سی کے احکامات اور سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا.
تمام تر صورتحال کے باوجود بھی تحریک انصاف کی جانب سے آج ورکرز کنونشن کے انعقاد پر بضد تھی، جس پر پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے کارروائی کی۔
Comments are closed.