ذکااشرف کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو3 ماہ کی توسیع مل گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد : ذکااشرف کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو3 ماہ کی توسیع مل گئی، وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کا الیکشن کروائے گی۔ مینجمنٹ کمیٹی بورڈ کے روز مرہ امور نمٹائے گی جبکہ پالیسی فیصلے نہیں کرسکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہیں ملے گی، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہائی لیول کی تقرری نہیں کرسکتی.
چیئرمین ذکاء اشرف 5فروری تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر برقرار رہیں گے،وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہفتہ کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی معیاد میں 3ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے نتیجے میں وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف چوہدری کے عہدے کی معیاد تین ماہ کیلئے بڑھا دی ہے۔
چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی موجودہ معیاد آج 5نومبر کو ختم ہو رہی تھی لیکن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اُنکے عہدے کی معیاد میں تین ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا.
نوٹیفکیشن کے مطابق ذکاء اشرف چوہدری 8فروری کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے تین دن پہلے تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی وفاقی حکومت پی سی بی کی نئی مینجنگ کمیٹی اور چیئرمین کی تقرری کریگی۔
Comments are closed.