ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام ۔9 دہشتگرد مارے گئے
فائل:فوٹو
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام ۔9 دہشتگرد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار نومبر کی صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا۔جسے الحمدللہ، سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت، ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حملے کے دوران غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا.
دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کی وجہ سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں آ گئے تھے تاہم، حملے کے دوران، پہلے سے گراوٴنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باوٴزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن کیا گیا پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.