سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔

درخواست میں موقف دیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ضمانت نہ ملی تو نا قابل تلافی نقصان ہوگا، غیر معینہ تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ ضمانت ملنے کے بعد مفرور نہیں ہوں گے اور وہ عدالت کی تسلی کے لیے معقول ضمانت دینے کو تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ استغاثہ کے گواہان کے ساتھ جعل سازی نہیں کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد عمران خان نے درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں دائر کی۔

سائفر کیس کے ملزمان میں عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم خان شامل ہیں۔ ملزمان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Comments are closed.