فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کہتے ہیں‘کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں‘وہ جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے.
انھوں نے کہا ہےکہ ہرکوئی کہتا ہےالیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے‘ چیف الیکشن نے یہ بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لیے اچھا رہےگا.
سکندر سلطان راجہ نے کہا ‘کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں‘ان کوچاہیے تھا کہ تحمل سےکام لیتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی دل سے عزت کرتا ہوں‘میں ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئیڈیلائز کرتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلےکا نشان بیلٹ پیپر پر ہوگا۔ سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ صدر سے ملنے سے انکار نہیں کیا اور نہ ملنےکا فیصلہ کمیشن کا تھا‘ہم نے تو صدر مملکت کو خط میں 11فروری کی تاریخ دی تھی.
انھوں نے کہا کہ متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8فروری کو عام انتخابات ہوں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں‘ سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے.
Comments are closed.