الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) ڈی لسٹ کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ادھر آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اپنی دائر کی گئی درخواست میں اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، اس لیے اس جماعت کا اب کوئی وجود نہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو سابق صدر پرویز مشرف نے 2010ء میں قائم کیا تھا۔
Comments are closed.