نو مئی واقعات،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر کوشامل تفتیش ہونے کا حکم
فائل:فوٹو
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر کو عدالت نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی عبوری ضماتنوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
سماعت کے دوران اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ۔ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ 2، 2 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں۔ ملزمان تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے ۔ اِدھر آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ ملزمان تفتیش جوائن کرنے گئے ہیں اور تفتیشی افسر نہیں ملا۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور دونوں بہنوں پر کیا الزامات ہیں، وہ ہمیں بتائیں ۔ ہمیں پتا ہے انہوں نے سب ملزمان کو قصور وار لکھا ہوا ہے۔ شامل تفتیش ہوکر بھی انہوں نے وہی کرنا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت پر سماعت کے بعد اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
Comments are closed.