چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed.