غزہ میں صیہونی حکومت نے ریڈ لائن پار کردی ہے،ایرانی صدرابراہیم رئیسی
فوٹو: فائل
تہران: غزہ پر جارحیت کےخلاف ایرانی صدر سیخ پا، کہتے ہیں غزہ میں صیہونی حکومت نے ریڈ لائن پار کردی ہے،ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کر سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ واشنگٹن ہمیں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن وہ اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے مزاحمتی اتحاد کو پیغامات بھیجے لیکن ان کا جواب انہیں واضح طور پر میدان جنگ میں ملا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
دوسری طرف حماس نے اسرائیل کے ایک اہم شہر کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حملے کے نقصانات کی خبر سامنے نہیں آسکی۔
Comments are closed.