وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ مستعفی ہو گئے۔

 پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 سے ریٹائرڈ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر جوائن کریں گے۔ پیش رو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہو گئی ۔

نگران وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 روایتی طور پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز ورلڈ بینک کی پوزیشن پر تعینات رہتے رہے ہیں ۔ناصر محمود کھوسہ اور شجاع شاہ بھی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات رہے۔

 ڈاکٹر توقیر شاہ اس سے قبل بھی پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، وزیر اعظم کے سیکرٹری سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

Comments are closed.