یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سرفراز بگٹی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی افراد کی نشاندہی ہوچکی ، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے حتمی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، صوبائی حکومتیں غیر ملکی افراد کے انخلا کے اخراجات برداشت کررہی ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ سینٹرز بنا دیئے ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو وہاں سے واپس بھیجا جائے گا، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام سے رکھا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments are closed.