سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس اعجاز الاحسن بطور رکن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی بطور رکن شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر جسٹس سردار طارق مسعود اپنی رائے کونسل کو بھجوا چکے ہیں۔

Comments are closed.