چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت حتمی دلائل تک 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔
Comments are closed.