پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے تجربہ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت یے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ صدر وزیراعظم پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک افسران،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

Comments are closed.