عمران خان کے بچے باپ سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: عمران خان کے بچے باپ سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تاہم کپتان نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور مسکراتے ہوئے انھیں تسلی دیتے رہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔
جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئےتاہم عمران خان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.