نواز شریف کے مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچنے پررقت آمیز مناظر
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچنے پررقت آمیز مناظر، مریم نوازآبدیدہ ہوگئیں،نوازشریف بھی آنسووں پر قابو نہ پا سکے۔
نواز شریف جلسہ گاہ میں بنے اسٹیج پر پہنچے تو مریم نواز نے والد کے گلے لگ کر استقبال کیا اور دونوں آبدیدہ ہوگئے۔
نوازشریف نے دیگرلیگی رہنماؤں کو بھی گلے لگایا۔ اسٹیج پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار سمیت دیگر لیگی قیادت بھی موجود ہیں۔
نوازشریف نے ہاتھ اٹھا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اور جلسہ گاہ میں آتش بازی کی گئی، نوازشریف سے لیگی رہنما باری باری گلے ملتے رہے
مینارِ پاکستان پارٹی ترانوں اور نعروں سے گونجتا رہا،نواز شریف کی وطن واپسی پر زبردست جوش وخروش، نوازشریف کی آمد سے قبل مریم نواز نے شرکا سے نعرے لگوائے اور وہ بہت خوش دکھائی دیں۔
اس سے قبل دبئی سے پروان بھرنے والا طیارہ تقریباً پونے 2 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا۔
وہاں طیارہ 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد تقریبا 5 بجے لاہور پہنچ گیا جہاں سے نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
Comments are closed.