زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، مریم نواز جلسہ گاہ کے لیے روانہ
فائل:فوٹو
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے،
مریم نواز نے جاتی امرا میں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔
اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور اپنے والد کی وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے۔
Comments are closed.