ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں، اعجاز الحق
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کاکہنا ہے کہ آج تاریخ بننے جارہی ہے، ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جنت کی سیر کو جارہے ہیں۔
کل تاریخ بننے جا رہی ہے- ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جا رہے ہیں- وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں- ہونڈا پر سوار ہو کر جنت الفردوس کی سیر کو جا رہے ہیں- 23000 سکیورٹی کے حسار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دیکھا رہے ہیں- اور بقیہ 24 کروڑ…
— Ijaz Ul Haq (@ijazulhaq) October 20, 2023
اعجازالحق نے مزید کہا کہ 23 ہزار سکیورٹی کے حصار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دکھا رہے ہیں بقیہ 24 کروڑ کو جہنم میں پہنچا رہے ہیں۔
Comments are closed.