آ جا تینوں اکھیاں اْڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف!،مریم نواز

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ’آ جا تینوں اکھیاں اْڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف!‘ آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر )پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اللہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔

 

میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں

انہوں نے کہا کہ والد کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاء اللہ !۔

Comments are closed.