نواز شریف لاہور اترتے ہی جاتی امراء جائیں گے
فائل:فوٹو
لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور اترتے ہی جاتی امراء جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جاتی امراء میں نواز شریف اپنے والدین اور اہلیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے اور وہاں سے شام 6 بجے مینارِ پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق جاتی امراء سے ان کے جلسہ گاہ بذریعہ ہیلی کاپٹر آنے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
ادھر لاہور کے مینارِ پاکستان گراوٴنڈ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین بھی انکلوژر میں موجود ہیں۔
Comments are closed.