ثناء خان نے بھی فلسطینیوں کے حق آواز اٹھا دی

48 / 100

فائل:فوٹو
ممبئی :بھارت کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے بھی فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کردی

سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر ثناء خان نے کہاکہ بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے۔

 

غزہ کے اسپتال پر حملہ، بھارتی کمپنی نے اسرائیل کیساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

ثناء خان نے دوسری اسٹوری میں لکھا کہ کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی۔

 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

خیال رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے کئی اداکار بھی آواز اٹھا چکے ہیں۔

Comments are closed.