تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا،نامعلوم مقام پر منتقل
فوٹو: فائل
پشاور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا،نامعلوم مقام پر منتقل،پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا.
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور اب کوئی پتہ نہیں انھیں کہاں پہنچایا گیا ہے.
کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کو 9 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کو پریس کانفرنس کرنے اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا.
Comments are closed.