فضائی جنگجو جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف
فوٹو : فائل
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کثیر الملکی فضائی مشقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا فضائی جنگجو جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف کا کہنا ہے ائیر وار فئیر میں مشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیر المکی مشقیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ائیرفورس کی ائیر بیس کا دورہ کیا اور فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا جائزہ لیا.
پاک فضائیہ کی 14 ملکی مشق میں ترکیہ آذربائیجان اور ہنگری کے ائیر چیفس نے بھی شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ائیر چیف کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ائیر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس میں آپرنشل صلاحیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے.
کثیر القومی فضائی مشقوں میں مشترکہ مقصد اہمیت رکھتا ہے ،ائیر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس فضائی جنگجوں کی مہارتوں نکھارنے میں اہم کردار اداکرہا ہے ۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور شرکا کی پیشہ روامہ مہارتوں اور حوصلے کو سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ائیر فورس کی جدت و ترقی کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا.
مشقوں میں14 ممالک کی شرکت کو سراہا،ان کا کہنا تھا اس سے عسکری تعاون اور مستقبل کے فضائی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ انڈس شیلڈ مشقیں شرکاء کو اپنے بہترین مہارت کے مظاہرہ کا موقع فراہم کرتی ہیں.
انہوں نے میگا مشقوں کے کامیاب انعقاد پر ائیر فورس ائیر پاور سنٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنٹر کے سٹیٹ آف دی آرٹ نظام اور وسائل کی بدولت ان مشقوں کا انعقاد ممکن ہوا۔
آرمی چیف کی آمد پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے استقبال کیا اورمشقوں میں شریک غیر ملکی مہمانوں سے آرمی چیف کا تعارف کرایا، آرمی چیف اور مہمانوں کو ائیر پاور سنٹر میں تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
Comments are closed.