وکیل شیر افضل مروت کی ایک پھر لڑائی ہوگئی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک بار پھر لڑائی ہوگئی اور اس بار وہ ایک شہری سے الجھ پڑے۔
شیر افضل کی سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی ہوئی۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا تھا، لیکن اس نے مجھے بلاوجہ گالی دی۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے باہر لڑائی ۔۔ موقع پر موجود پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لڑائی پولیس اہل کار سے ہوئی جو سادہ کپڑوں میں تھا @sherafzalmarwat pic.twitter.com/XKHuP3ML37
— Qamber Zaidi (@qamberzaidii) October 19, 2023
شیر افضل مروت نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے انکار کردیا اور ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب شیر افضل کے خلاف درخواست دینے شہری تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.