آئی ایم ایف کا یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اظہار تشویش

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر فوری گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویڑن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیاں 46 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کا 46 ارب کا نقصان ریکور کرنے کی تجویز دی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف حکام کو وزیر خزانہ کی بیرون ملک روانگی بارے بتایا گیا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کے بعد چین سے آج واپس پہنچیں گی۔

Comments are closed.