ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ شدت اختیار کر گیا،شہری پریشان

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے لیمینیشن میٹریل نہ ہونے کے سبب پاسپورٹس کا بیک لاگ شدت اختیار کر گیا۔

پاسپورٹ آفس میں لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کے باعث پچھلے 14 دنوں سے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔، جس کی بڑی وجہ لیمینیشن پیپر کی قلت بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار سے زائد نئے پاسپورٹ بنوانے سمیت تجدیدِ کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔چھ لاکھ سے زائد پاسپورٹ پرنٹ نہیں ہو سکے۔

ذرائع پاسپورٹ آفس کاکہناہے کہ لیمینیشن میٹریل کی ادائیگی کی جا چکی ہے ہفتے کے اندر ترسیل ہو جائے گی۔لیمینیشن میٹریل کی خریداری میں تاخیر کے سبب بحران پیدا ہوا،میٹریل ملنے کے بعد تمام پاسپورٹ پرنٹ کرنے کے لئے کم از کم ایک ماہ درکار ہو گا۔

Comments are closed.