نواز شریف دبئی پہنچ گئے،ہفتہ کو 150 صحافیوں کے ساتھ اسلام آباد آمد ہو گی

53 / 100

فائل:فوٹو
جدہ: سعودی عرب سے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچ گئے،ہفتہ کو 150 صحافیوں کے ساتھ اسلام آباد آمد ہو گی۔

نوازشریف دبئی میں اہم رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ذرائع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتریں گے صرف ایک شخص سے ملاقات کے بعد ہفتہ دن ڈھائی بجے لاہور چلے جائیں گے۔

ادھر قائد ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کا فلائٹ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا، سابق وزیر اعظم 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے روانہ ہونگے، نواز شریف کے ہمراہ 150 صحافی اور پارٹی رہنما بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا طیارہ دوپہر بارہ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریگا، سابق وزیراعظم اسی پرواز کے ذریعے شام سوا 6 بجے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔

Comments are closed.