امریکہ کی طرف سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: امریکہ کی طرف سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کا اعلان کیا گیاہے،امریکی صدر کا غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔
امریکی سفارتخانہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فنڈنگ ایک ملین سے زیادہ بے گھر اور متاثرہ لوگوں کو خوراک اور دیگر ضروری ضروریات فراہم کرے گی۔
امریکہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور عالمی این جی اوز سمیت قابل اعتماد شراکت داروں کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ حماس کی دہشت گردی کیلئے عام شہریوں کو قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہیے، متاثرین کی جانوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ضرورت مندوں تک امداد فوری طور پر پہنچنی چاہیے، ہم خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ جنگ کے قانون کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ان لوگوں کی مدد کی جائے جو حفاظت یا امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اور پناہ گاہ تک رسائی کو آسان بنائیں گے۔
Comments are closed.