خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ، فریقین کو نوٹسز جاری

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

خاور مانیکا نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے۔

یاد رہے کہ خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے ان کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

Comments are closed.