الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

52 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس شاہد بلال حسن نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین 23 اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں، پٹشن میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.