اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا۔

وکیل اسد عمر نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں، صرف اتنا بتا دیا جائے کہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا ہے؟

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے اس لئے ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔

اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں، اگلی تاریخ پر انہیں لازمی ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کیا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Comments are closed.