گورنر کے پی کے ہیلی کاپٹر میں رشتہ داروں کی سوات روانگی، ویڈیو وائرل
فوٹو: اسکرین گریب
پشاور: گورنر کے پی کے ہیلی کاپٹر میں رشتہ داروں کی سوات روانگی، ویڈیو وائرل ہو گئی، تقریباً 10 سے زائد افراد نےہیلی کا پٹر کی سیر کی.
نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق
سوات پر خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گورنر کے رشتہ دار تاجر اور کارکن بھی سوار تھے.
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی ہیلی کاپٹر میں اپنے دو پوتوں اور ایک تاجر رہنما کو سوات لے گئے، سوات سے واپسی پر جمیعت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے کارکن اور بچے بھی واپس پشاور آئے۔
مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو چنگ چی رکشہ بنا دیا، رشتے داروں اور دوستوں کو ہیلی کاپٹر میں بھر کر سوات کی سیر کرائی۔۔!!pic.twitter.com/aoFHGrJGlB
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 15, 2023
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دورہ باجوڑ پر بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے، حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ سوات ذاتی سیروتفریح کے لئے نہیں سرکاری دورے پر گیا تھا.
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا ہیلی خراب تھا تو مجھے بڑے ہیلی کاپٹر میں جانا پڑا، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرا ایک نواسہ تھا باقی تمام سرکاری اہلکار تھے.
Comments are closed.