ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن باقی رہ گئے، الٹی گنتی جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن باقی رہ گئے، الٹی گنتی جاری ہے، 25اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا.
الیکشن کمیشن کی دی گئی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد کسی بھی ووٹ کا اندراج ہو گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی ،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہیں وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرا سکتے ہیں.
عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے 25اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ہےایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے انکے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا.
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتا ہے اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے ووٹ کے اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت دی جارہی ھے۔
سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کااجلاس 17اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں کراچی میں ہوگا۔
اجلاس میں انتخابی تیاریوں ،سندھ میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی.
Comments are closed.