سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک،8زخمی ہوگئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بنیاد پرآپریشن، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک،8زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکےآپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کے دوران ایک سپاہی بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
ئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن۔
علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.