نگراں وزیراعظم کاپاکستان ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام کہا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

Comments are closed.