پاک بھارت ٹاکرا،دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کااپنے جذبات کااظہار

46 / 100

فائل:فوٹو

احمدآباد:پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے کل کے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جیت کے لئے اپنے عزم کااعادہ کیاہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے، پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، پاک بھارت کرکٹ چیلنجنگ ہوتی ہے۔

 

کولاج--فائل فوٹو

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی خاص تیاری نہیں کرنی ہوتی، میچ کے دن اچھا کرنا ہوتا ہے، اپنے کھیل کی اسٹریٹجی تبدیل نہیں کرنی۔

بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ایسا پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا، دنیا کے سب سے بہترین گراوٴنڈ میں پاک بھارت میچ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے احساسات کسی خواب سے کم نہیں ہوتے۔

بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے جذبہ ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین پر پہلی بار کھیلنے پر پْرجوش ہوں۔

پاک بھارت میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے محظوظ ہونا چاہیے، پاک بھارت میچ کا پریشر پہلے دیکھ چکے ہیں اور پریشر ہینڈل کرنا آتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراوٴڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراوٴنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ تیاری اچھی ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (آج ) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

Comments are closed.