نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج ، نظر ثانی اپیل دائر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، نیب ترامیم فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی۔
ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا۔
درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا اور نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔
نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.