مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی علیحدگی کی تصدیق
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی علیحدگی کی تصدیق خود جنید صفدر نے کر دی ہے۔
کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنٹ سے ایک سٹوری میں لکھا کہ ’میری طلاق کی خبر سچ ہے۔ یہ خالصتاً ذاتی معاملہ ہے.
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔‘ علیحدہ ہونے والی جوڑی دسمبر 2021 میں رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی تھی۔
اس وقت اس شادی میں خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے تھے تاہم نواز شریف لندن میں موجودگی کے سبب لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے جنید صفدر نے انسٹاگرام سٹوری میں مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے ان شا اللہ اس فیصلے سے ہمیں سکون میسر آئے گا۔‘
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ ’میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں بولوں گا۔ میں اُن (عائشہ سیف) کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔‘
یاد رہے کہ جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ سیف، سابق وزیراعظم نواز شریف کی دوسری حکومت میں احتساب کمیشن کے سربراہ رہنے والے سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔
Comments are closed.