سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز امیر کا بیان قلمبند نہ ہو سکا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔

سارہ انعام قتل کیس میں وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیلِ صفائی بشارت اللہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔

معاون وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان جمع کرا دیں گے۔

سیشن جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر وکیلِ صفائی کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

ملزم شاہنواز امیر کے 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے نئی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔

خیال رہے کہ عدالت نے آج شاہنواز امیر کو 342 کا بیان قلمبند کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

Comments are closed.