نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

4 / 100

فائل:فوٹو
جدہ:سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف نے اپنے رفقاء کے ہمراہ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا، پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اورجدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔
نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے۔

قبل ازیں نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں، نواز شریف کو برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے روانہ کیا تھا۔
سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان پہنچیں گے۔

Comments are closed.