مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟،رابی پیرزادہ کااسرائیل کی حمایت میں بولنے والوں پر شدید ردعمل
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسرائیل کی حمایت میں بولنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟
حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ کئی نامور شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی خواتین اور بچوں کے حق میں بیان بھی سامنے آرہے ہیں۔
ان بیانات پر سابقہ گلوکار رابی پیرزادہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
رابی پیرزاد نے کہا کہ ‘کل ایک بیان سنا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل کی عورتوں اور بچوں کو مت مارو، درست بات ہے لیکن اسرائیل جو فلسطین کی نسلیں ختم کررہا ہے، وہ افسوسناک نہیں؟’
کل ایک بیان سنا ، کہ عورتوں اور بچوں کو مت مارو، بالکل سہی، مگر وہ آپ کی نسلیں ختم کر رہے ہیں، ہتھیار اب تلوار نہیں ، اور آپ جا کر انتخاب کر کے انہیں نہیں مار رہے ، بم یا میزایل دیکھ کر نہیں گرتے،
حیرت ہے، #فلسطين_المحتلة پر ترس نہیں آیا؟ ان ظالم #إسرائيل کی عورتوں پر آیا۔ یہ…— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 10, 2023
اْنہوں نے کہا کہ ‘ہتھیار اب تلوار نہیں کہ آپ صرف مردوں کو ٹارگٹ کرکے ماریں، یہ جدید دور ہے، جب بم یا میزائل گِرتا ہے تو دیکھ کر نہیں گِرتا’۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‘حیرت ہے، فلسطین پر کسی کو ترس نہیں آیا لیکن ظالم اسرائیل کی خواتین پر ترس آگیا’۔انہوں نے سوال کیا کہ ‘یہ انصاف کی باتیں اب کیوں کرتے ہیں؟ مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟’
رابی پیرزادہ نے اسرائیل کے حملے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی خاندان کی تصویر بھی ایکس پر پوسٹ کی۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ‘کہاں ہیں انسانیت کہ ٹھیکیدار؟’
کہاں ہیں انسانیت کہ ٹھیکدار؟ https://t.co/FTozvusiHp
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 11, 2023
خیال رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن میں اب تک 1200 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔
Comments are closed.