انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمزید کم ، 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 280 روپے سے نیچے آ گیا۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 27 روپے 6 پیسے کم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 301 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔

Comments are closed.