سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔
جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لئے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.