اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس، عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکے شریک ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار پر 17 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹرافضل قریشی، وکلاء صفائی اور اسحاق ڈار کے پلیڈر محمد عرفان عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد سمیت دیگر شریک ملزمان کی حاضری لگائی، سماعت شروع ہونے پرملزمان کے وکلاء کی جانب سے کیس کی سماعت دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ کیس لاہور ریجن کا ہے۔

وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ یہ کیس بند ہو گیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت17 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed.