پاکستان کاپہلا گوگل کنٹرولڈ ڈیجیٹل گھر،انتظامی امورکاریموٹ امریکہ میں

54 / 100

شیرازاحمد شیرازی

آزاد کشمیر کے علاقے عباس پورمیں کنٹرول لائن کے قریب واقع ’’کاسا منیرہ ہاؤس ‘‘ مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کے انتظامی امور امریکہ سے چلائے جاسکتے ہیں۔

کاسا منیرہ ہاؤس گوگل کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، اس گھر کے تمام کمرے، واش روم، کچن، ڈائننگ ہال، اے سی، الماری، پنکھے ہر چیز ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول میں ہے۔

تمام چیزیں پینل کے ساتھ چل رہی ہیں، اگر آپ کاسا منیرہ کے گھر کی طرف آرہے ہیں اور آپ صرف 3 کلومیٹر دور ہیں توگھر کی تمام لائٹس خود بخودروشن ہوجائیں گی تاہم کاسا منیرہ میں صرف رجسٹرڈ لوگ ہی داخل ہوسکتے ہیں۔

اس گھر کے منتظم امان اللہ مانی نے بتایاکہ پاکستان میں یہ پہلا گھر ہےجس کا انحصارجدیدٹیکنالوجی پرہے، اس جدید فن تعمیر کے زریعے ایم ٹی بی سی کا خاندان پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کرنا چاہتا ہے۔

امان اللہ نے کہاکہ ہم اس پیشرفت کے بارے میں جاننے کے لیے کاسا منیرہ اور ایم ٹی بی سی آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کاسا منیرہ ہاؤس کے مالک محمود الحق ہیں جو ایم ٹی بی سی میڈیکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپوریشن، کیئر کلاؤڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

ایم ٹی بی سی میڈیکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپوریشن، پاکستان ایک ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کو متعلقہ کاروباری خدمات کے ساتھ ملکیتی الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز اور پریکٹس مینجمنٹ سلوشنز کا ایک مربوط سوٹ پیش کرتی ہے۔

ایم ٹی بی سی کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی تھی اور اسے 2001 میں ریاست ڈیلاویئر کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا تھا۔منیجنگ ڈائریکٹر علی شوکت نے کہا کہ باغ آزاد کشمیر میں ڈھا ئی ہزارملازمین کام کر رہے ہیں، ہم پاکستان کی نوجوان نسل پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیکل بلنگ آپریشنز میں ملازمتیں پیدا کرتے ہیں، ریسرچ ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی سے متعلقہ ٹیمیں اسلام آباد، راولپنڈی کے دفاتر میں کام کر رہی ہیں۔ایم ٹی بی سی ملازم کو مزید سہولیات فراہم کرتا ہے۔

علی شوکت نے مزید کہا کہ باغ آزاد کشمیر میں ہماری 500 خواتین ملازمین ہیں، ایم ٹی بی سی اپنے ملازم کو طبی سہولیات، جم، ڈینٹل یونٹ، سیلون، کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ فراہم کرتی ہے۔

سردار عدنان جنرل منیجرایم ٹی بی سی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ کشمیر کا مستقبل اچھا ہو، تمام لوگوں کو سہولتیں فراہم ہوں، یہی وجہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دے رہے ہیں، تاکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ٹی بی سی فلاحی کاموں میں بھی اپنے خدمات دے رہی ہے۔
پاکستان کاپہلا گوگل کنٹرولڈ ڈیجیٹل گھر،انتظامی امورکاریموٹ امریکہ میں

Comments are closed.