بی پی ایل سیزن ٹو کی فاتح غوری کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
فوٹو: اصغر خان
مظفرآباد: بی پی ایل سیزن ٹو کی فاتح غوری کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، اسلام اباد یوٹل اسلام اباد میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
ٹیم کے کیپٹن توصیف احمد نےاپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ مہمان خصوصی سردار شوکت وسیم صاحب خصوصی طور پہ مظفر آباد سے تشریف لائے اور مقامی ٹیم کو جیت کی مبارک باد دی.
کھاوڑہ کے گائوں بلاں میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لیے مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی اس موقع پر حاجی سردار یوسف صاحب ، حاجی سردار اکبر ،سردار ذہین ، سردار رشید، سردار شکیل ، سردار رازق،سردار ندیم کی جانب سے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
اس موقع غوری ٹیم کے انر چیرمین سردار شہزاد یوسف نے معزز مہمانوں کی امد پہ انکا شکریہ ادا کیا اور کرکٹ کے کھیل کو مزید بہتر بنانے میں بی پی ایل کی انتظامیہ سے بھر پور تعاون جاری رکھنے کی یقین دیانی بھی کروائی.
انہوں نے اپنی ٹیم کی جیت کھاوڑے کے نوجوانوں کے نام کی اور کہاں کہ آئندہ بھی محنت جاری رکھیں گے.
Comments are closed.