حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور اعلیٰ قیادت کا اسرائیل پر کامیاب حملوں پر سجدہ شکر
فوٹو: سوشل میڈیا
بیروت: حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور اعلیٰ قیادت کا اسرائیل پر کامیاب حملوں پر سجدہ شکر، ان رہنماؤں نے مسکراہٹوں کے ساتھ سجدہ شکر ادا کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نےاسرائیل پر پوری منصوبہ بندی سے حملہ کیا، حماس نے حملے کے لئے فضائی اور بری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے اوسان خطہ کردیے۔
#فلسطين کے مجاہدین نے جیسے ہی غزہ کے اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اپنے ساتھیوں سمیت سجدہ شکر ادا کیا#Palestina #GazaUnderAttack #Palestinian pic.twitter.com/YTqcnZHMk1
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 7, 2023
اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دفتر میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت بشمول اسماعیل ہانیہ ، دیوار پر نصب بڑی اسکرین پر جنگجوؤں کی پیش قدمی اور حملے دیکھ کر مسکراتے اور سجدہ شکر کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے۔
حماس کے حملے میں 40 اسرائیلی فوجیوں سمیت 300 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کو حماس نے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.